اسلام آباد (این این آئی)جرمنی نے ہانچ لاکھ کورونا ٹسٹ کی صلاحیت رکھنے والی کٹس پاکستان کو فراہم کر دیں۔ منگل کو جرمن سفیر برنہارڈ شلاگہک نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہاکہ جرمنی کی عطیہ کردہ کرونا کی ٹیسٹنگ کٹس اس ہفتے پاکستان پہنچ گئیں،ان ٹیسٹنگ کٹس کے ساتھ 5 لاکھ سے زیادہ کرونا ٹیسٹ کیے جا سکتے ہیں،یہ کثیر الجہتی پاک جرمنی تعاون کی ایک عمدہ مثال ہے۔جرمن سفیر برنہارڈ شلاگہک نے کہاکہ جرمنی کی عطیہ کردہ کرونا کی ٹیسٹنگ کٹس اس ہفتے پاکستان پہنچ گئیں،ان ٹیسٹنگ کٹس کے
ساتھ 5 لاکھ سے زیادہ کرونا ٹیسٹ کیے جا سکتے ہیں۔جرمن سفیر برنہارڈ شلاگہک نے کہاکہ یہ کثیر الجہتی پاک جرمنی تعاون کی ایک عمدہ مثال ہے،گذشتہ ہفتے جرمنی میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر محمد فیصل نے بھی ان ٹسٹنگ کٹس کے حوالے سے ٹویٹ کیا تھا،ڈاکٹر فیصل نے انکشاف کیا تھا کہ ہم نے پاکستان کے لیے اسٹیٹ آف آرٹ کوویڈ 19 ٹسٹنگ کٹس کا انتظام کیا،یہ اسٹیٹ آف آرٹ ٹسٹنگ کٹس جرمنی نے عطیہ کیں،ان کٹس کے لیے خصوصی ریفریجیشن ,لاجسٹکس اور خصوصی ہینڈنگ کی ضرورت ہے