ہفتہ‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2025 

میرٹ کی دعوے دار سندھ حکومت میں  میرٹ کی ہی دھجیاں اڑا دیں ،میرٹ پر ٹیسٹ پاس کرنے کے باوجود نوکری نہ ملنے پر ایک اور امیدوار اپنی جان گنوا بیٹھا

datetime 4  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاڑکانہ(این این آئی)میرٹ کی دعوے دار سندھ حکومت میں  میرٹ کی ہی دھجیاں اڑا دیں میرٹ پر ٹیسٹ پاس کرنے کے باوجود نوکری نہ ملنے پر ایک اور امیدوار اپنی جان گنوا بیٹھا، امیدواروں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے انصاف کی اپیل کی ہے، اس حوالے سے سال 2009کے دوران محکمہ تعلیم میں پرائمری اسکول ٹیچر کی بھرتیوں کے لیے سندھ یونیورسٹی ٹیسٹ پاس کرنے والے امیدواروں علی ڈنو گاد،

محمود علی، ساجد علی قریشی اور دیگر نے بتایا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی دور حکومت 2009 کے دوران سندہ یونیورسٹی کی زیر نگرانی میں پرائمری اسکول ٹیچرز ٹیسٹ پاس کرنے کے باوجود ہمیں آفر آرڈر نہیں دیئے گئے جبکہ ہم 2010 سے لاڑکانہ پریس کلب کے سامنے احتجاج کررہے ہیں لیکن حلقے کے رکن قومی اسمبلی اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، پی ایس 11 کے منتخب رکن سندھ اسمبلی معظم علی عباسی سمیت پیپلز پارٹی رہنماؤں و عہدیداران اور سندہ حکومت نے میرٹ پر پاس نوجوانوں کی کوئی داد درسی نہ کی جس کے باعث ہم بے روزگاری اور کورونا وائرس وائرس کی وجہ سے تنگ دستی کی زندگی گذارنے پر مجبور ہیں، انہوں نے بتایا کہ ہمارے کئی ساتھی امیدوار اس جدوجہد میں وفات پاچکے اور 29 اپریل 2020 کو ایک اور امیدوار انور علی مغیری بے روزگاری، پریشانی اور دلبرداشتہ ہوکر کے حرکت قلب بند ہونے سے فوت ہوگیا، انہوں نے کہا کہ افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ سندھ کی حکومت بہری، اندھی، گونگی بنی ہوئی ہے اور تماشا دیکھنے میں مشغول ہے، انہوں نے وزیراعظم پاکستان، چیف جسٹس آف سپریم کورٹ، چیف آف آرمی، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، وزیراعلیٰ سندھ اور وزیرتعلیم سندھ سے اپیل کی کہ محکمہ تعلیم میں جعلی بھرتیوں اور کرپشن کا نوٹس لے کر ہمیں آفر آرڈر جاری کرکے کرپشن میں ملوث افسران کے خلاف کاروائی کی جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…