بدھ‬‮ ، 11 فروری‬‮ 2026 

پی آئی اے نے امریکہ میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کا پلان مکمل کر لیا

datetime 4  مئی‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی)قومی ایئرلائن (پی آئی اے) نے امریکہ میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کا پلان مکمل کر لیا۔ذرائع کے مطابق امریکی ایئرپورٹ اتھارٹی نے پی آئی اے کی خصوصی پروازوں کے لیے سلاٹ مختص کر دیا۔ پی آئی اے کی پہلی پرواز 12 مئی کو اسلام آباد سے واشنگٹن ڈی سی روانہ ہو گی۔ پی آئی اے بوئنگ ٹرپل 777 طیارہ بغیر مسافروں کے امریکہ جائے گا۔پی آئی اے کی

ایک ماہ میں 12 پروازیں امریکہ کے لیے شیڈول کی گئی ہیں جو واشنگٹن، شکاگو، نیو جرسی کیلئے آپریٹ ہوں گی۔ پی آئی اے نے امریکہ میں پاکستانی سفارتخانے کو بھی شیڈول سے آگاہ کر دیا۔واضح رہے کہ پی آئی اے تاریخ میں پہلی مرتبہ امریکہ کے لیے اپنی براہ راست پروازیں چلا رہی ہے۔امریکہ محکمہ ٹرانسپورٹ نے پی آئی اے کو اجازت دینے کا مراسلہ جاری کر رکھا ہے جس کے مطابق پی آئی اے ایک ماہ کے دوران ایک درجن پروازیں چلا سکتا ہے۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق براہ راست پروازوں کی اجازت ملک کی سیکیورٹی صورتحال میں بہتری، حکومتی پالیسی اور پی آئی اے  کے سیکیورٹی سے متعلق اقدامات کی عکاس ہے۔انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان نے ذاتی طور پر امریکہ پروازیں چلانے اور وہاں پھنسے پاکستانیوں کو جلد از جلد واپس لانے کیلئے اقدامات کیے۔پی آئی اے کے سی ای او ائر مارشل ارشد ملک کے مطابق پی آئی اے امریکہ کی ریلیف پروازیں چلائے گا جہاں ہزاروں پاکستانی پی آئی اے کے منتظر ہیں۔ پی آئی اے ان میتوں کو بھی بلا کسی معاوضے کے واپس لے کر آئے گا جو دیار غیر میں چل بسے ہیں۔‎



کالم



بسنت کے معاملے میں


یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…