اسلام آباد(این این آئی)وفاقی دار الحکومت میں طوفانی ہواؤں اور جھکڑوں کی وجہ سے ایئر پورٹ کے شیشے ٹوٹ گئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں طوفانی جھکڑوں سے اسلام آباد ایئرپورٹ کے داخلی دروازوں کو شدید نقصان پہنچا ، تیز جھکڑوں کی وجہ سے داخلی راستوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔تیز ہواؤں نے ایئر پورٹ پر لگی فار سیلنگ کو
بھی نقصان پہنچایا اور فار سیلنگ کی چھت گر گئی، تاہم کسی کے زخمی ہو نے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔اس واقعہ سے ایئرپورٹ کی ناقص تعمیر کا پول ایک بار پھر کھل گیا ،تیز ہواؤں سے ڈومیسٹک ڈپارچر لاؤنج کے اسموکنگ زون پر لگا شیشہ بھی ٹوٹ گیا، ناقص سیلنگ تیز ہواؤں کا زور برداشت نہ کر سکی ، سی ون ریموٹ ایریا کی چھت کی سیلنگ بھی نیچے آ گری۔