منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

’’کا روبارکی اجازت دینے کیلئے ایس او پیز تیار کر لئے گئے‘‘ایس او پیز کی خلاف ورزی پر انڈسٹری کیخلاف کیا ایکشن لیا جائے ؟ حکومت نے اعلان کر دیا

datetime 3  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے اپٹما کے سربراہ گوہر اعجاز کی قیادت میں صنعتکاروں اور تاجربرادری کے نمائندہ وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں صنعتکاروں اور تاجر برادری کے مسائل کے حل کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے صنعتکاروں اور تاجر برادری کے مسائل جلد حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت صنعتکاروںاور تاجر برادری کے لئے

مزیدآسانیاں پیدا کرے گی۔ کاروبار چلنے سے ہی عام آدمی کو روز گار ملے گا۔ کورونا وباء کے باعث سب سے زیادہ مشکلات کا شکار عام آدمی ہے اور ہمارا مقصد عام آدمی کی مشکلات کاازالہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں مرحلہ وار کا روبارکی اجازت دینے کے لئے ایس او پیز تیار کر لئے گئے ہیں۔ صنعتکاروں اور تاجر برادری کو وضع کردہ ہدایات پر عملدرآمد کرنا ہوگا۔ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر انڈسٹری کوبند کر دیاجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ روڈ سیکٹراور بلڈنگ کے علاوہ کنسٹرکشن سے متعلقہ دیگر انڈسٹری کو کھولنے کی اجازت دی جائے گی،سفارشات تیار کر کے وفاقی حکومت کو پیش کردی ہیں۔ وفاقی حکومت کی مشاورت سے ایکسپورٹ سیکٹر سے منسلک فیڈنگ انڈسٹری کو بھی کھولا جائے گا۔ پاور لومزکو کام کرنے کی اجازت دے رہے ہیں اور ایسی تمام فیکٹریز جن کے اندر اپنی لیبر کالونیاں موجود ہیں انہیں بھی کھولنے کی سفارش کی ہے۔ آئرن اینڈ سٹیل انڈسٹری اور ہوم اپلائسسز انڈسٹری کو کھولنے کی تجویز دی ہے جبکہ مارکیٹوں اور بازاروں کومرحلہ وار اوپن کیاجائے گا۔ زوننگ کر کے مارکیٹوں اور بازاروںکو مخصوص دن او رمخصوص اوقات میں کھولنے کی تجویز ہے۔ تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے مارکیٹیں اور بازار کھولنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ صنعتکاروں او رتاجر برادری کے مسائل کے حل کے لئے صوبائی وزیر صنعت کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی ہے۔ کاروبار چلنے سے عام آدمی کو روزگار ملے گا۔ اپٹما کے سربراہ گوہر اعجاز نے کہا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کورونا وباء میں فرنٹ لا ئن پر کام کر کے عوامی خدمت کی نئی مثال قائم کی ہے اور وہ معنوں میں وسیم اکرم پلس ثابت ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صنعتکاروں اور تاجر برادری کے مسائل کے حل کے لئے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے اقدامات کو سراہتے ہیں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے ملاقات کرنے والوں میں صدر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری عرفان اقبال شیخ،عدیل بشیر، احمد ظفر،پرویز لالہ،اکبر شیخ ،ایس ایم نبیل اور دیگر شامل تھے۔صوبائی وزراء میاں اسلم اقبال، ہاشم جواں بخت، فیاض الحسن چوہان، وائس چیئرمین ایل ڈی اے شیخ عمران، سیکرٹری اطلاعات او رمتعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…