پتوکی (این این آئی)چھوٹے بھائی نے اپنے بڑے بھائی 28 سالہ سلیم کو جائیداد تنازعہ پر فائرنگ کرکے قتل کر دیا ملزم 25 سالہ کلیم موقع سے فرار ہوگیا ،اطلاع ملتے ہی تھانہ سٹی پولیس موقع پر پہنچ گئی ۔تفصیلات کے مطابق پتوکی پرانی منڈی ناروکی ٹھٹھ کے رہائشی دونوں بھائیوں ،کلیم اور سلیم کے درمیان دو ماہ سے جائیداد تنازعہ چلا آرہا تھا جوکہ معاملہ لوگوں کے ذرئعے حل کرنے کی
کوشش کی گئی مگر حل نہ ہو سکا جبکہ چھوٹے بھائی کلیم اپنے سسرال والوں کے رہائش پذیر تھا گزشتہ رات کلیم نے محمد بلال کے ساتھ مل کر اپنے بڑے بھائی سلیم کو فائرنگ کرکے قتل کردیا جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہوگئے پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پتوکی منتقل کر دیا تھانہ سٹی پتوکی پولیس نے مقتول کی والدہ فردوس بی بی کی تحریری درخواست پر ملزمان کے خلاف بجرم 302 ت پ درج کرلیا ۔