جمعرات‬‮ ، 09 اکتوبر‬‮ 2025 

ایس ایس پی سہائی عزیز تالپور نے ذہنی معذور لڑکی کا علاج کروا کر شادی بھی کروا دی، پولیس آفسر نے انسانیت کی مثال قائم کر دی

datetime 3  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایس ایس پی سجاول، سہائی عزیز تالپور نےسندھ کےشہر سجاول میں 4 ماہ قبل دربدر پھرنے والی ذہنی معذور نوجوان لڑکی نجمہ کا علاج کرا کے شادی کرا دی۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق ایس پی سجاول سہائی عزیز نے فروری 2020 میں سوشل میڈیا پر لڑکی کی کہانی اور ویڈیوز وائرل ہونے پر نوٹس لیتے ہوئے مذکورہ بے سہارا ذہنی معذور لڑکی نجمہ کو ریسکیو کرا کے سیف ہاؤس سجاول میں رکھوایا جہاں پر اس کی اچھی خوراک، لباس کے ساتھ بہترین علاج معالجہ کی سہولت دی گئی اور رمضان کے

پہلے جمعہ کو سیف ہاؤس سجاول میں نوجوان ممتاز ملاح کے ساتھ شرعی اور قانونی تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے شادی کرا دی گئی۔اس موقع پر ایس ایس پی کی جانب سے نوبیاہتا جوڑے کو روٹری ولیج ٹھٹھہ میں ایک گھر بھی لے کر دیا گیا، ساتھ ہی راشن، سبزی، فروٹ اور مالی امداد بھی کی گئی اورجوڑے کی خوشگوار زندگی کے لیے دعائیں بھی کی گئیں۔ اہل سجاول نے ذہنی معذور نوجوان لڑکی نجمہ کا علاج کرا کر اس کی شادی کرانے پر ایس ایس پی سجاول سہائی عزیز تالپور کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اوساکا۔ایکسپو


میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…