’’حکومتی اتحادی جماعت (ق) لیگ  نےمزید بلیک میل ہوں گے ‘‘ چودھری برادران کی ایک بار پھر حکومت کیساتھ ٹھن گئی ، دوٹوک فیصلہ سینئر ترین وفاقی  وزیر کیساتھ بات کرنے سے انکار، بڑا اعلان کر دیا 

3  مئی‬‮  2020

اسلام آباد (آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ق نے حکومت سے ترقیاتی کاموں کے لیے 20ارب روپے, تین اضلاع کا مکمل کنٹرول اور بلدیاتی الیکشن میں بھی پیکج مانگ لیا ہے۔جبکہ حکومت نے اپنے اتحادیوں سے مزید بلیک میل نہ ہونے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے وزیر اعلی پنجاب گورنر اور سینیئر وزیر شفقت محمود پر چوہدری برادران سے مذاکرات کے لیے

ایک کمیٹی تشکیل دی تھی لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری برادران نیوفاقی وزیر شفقت محمود سے بات کرنے سے بھی انکار کیا اور کہا کہ انکے مطالبات کی لسٹ جو بھیجی گئی ہے وہ حتمی ہے اس پر عمل درامد کیا جائے،یہ مطالبات پہلے ہی پیش کر چکے ہیں لیکن کوئی پیش رفت نہیں ہو رہی ۔ذرائع کے مطابق چوہدری برادران نے تین اضلاع جن میں سے چکوال,گجرات لاہور کا مکمل کنٹرول مانگا تھا اور بیس ارب روپے بھی طلب کیے کہ ان اضلاع میں ترقیاتی کام کروائے جائیں گے نیز بلدیاتی الیکشن میں ان تین اضلاع کا مکمل کنٹرول یہاں تبادلے نوکریاں تک مانگی گئی ہیں یہ مطالبات انہوں نے پہلی کمیٹی جس کے سربراہ جہانگیر ترین تھے انکو دیئے تھے اور اب انہوں نے اس پر فوری عمل درآمد کا ریمنڈر دیدیا ہے یہاں حکومت کی جانب سے بھی ذرائع کے مطابق ایک فیصلہ کر لیا گیا ہے کہ وہ کسی بھی اتحادی جماعت کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے اور سب کو پرانی تنخواہ پر کام کرنے کا واضع پیغام دیدیا گیا ہے واضع رہے کہ حکومت کو پاکستان مسلم لیگ شہباز کی جانب سے مکمل حمایت حاصل ہو چکی ہے اور انہوں نے یقین دہانی کروا دی ہے کہ وہ پانچ سال تک موجودہ حکومت کو گرنے نہیں دیں گے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…