جمعرات‬‮ ، 09 اکتوبر‬‮ 2025 

مختلف ممالک کے 2لاکھ سے زائد ویزے ضائع ہونے کا خدشہ 

datetime 3  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پاکستان اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین سید اطہر اقبال نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے مختلف ممالک کے 2لاکھ سے زائد ویزے ضائع ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے جن میں سے 77ہزار ویزوں کا پروٹیکٹر بھی ہو چکا ہے ،بیرون ممالک میں ہزاروںپاکستانیوں کی نوکریاں ختم ہو چکی ہیں ،حکومت او پی ایف اور انشورنس کی مد میں جمع ہونے والے

اربوں روپے موجودہ حالات میں مشکل کا شکار ہونے والے اوور سیز پاکستانیوں کیلئے مختص کرے ،اوور سیز پروموٹرز دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچ گئے ہیں حکومت سے مطالبہ ہے کہ دوسرے شعبوںکی طرح ہمارے لئے بھی پیکج اور بلا سود قرضوں کی فراہمی کا اعلان کیا جائے۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ ہمارا شعبہ ایسا ہے جو کورونا وائرس کی وباء کے تھمنے کے بعد سب سے آخر میں فعال ہوگا ۔کورونا وائرس کی وجہ سے 2لاکھ ویزے ضائع ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے جن میں سے 77ہزار ویزوں کا پروٹیکٹر بھی ہو چکا ہے ،میڈیکل اور فنگر پرنٹس سمیت دیگر فیسوں کی مد میں کروڑوں روپے کی ادائیگیاں ہو چکی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ہر سال اربوں ڈالرز کا زر مبادلہ اپنے ملک بھجواتے ہیں لیکن مشکل کی اس گھڑی میں حکومت کی جانب سے اوورسیز پاکستانیوں اور پروموٹرز کے لئے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے ۔ا گزشتہ سال 6لاکھ سے زائد پاکستانیوں کو مختلف ممالک میں بھجوایا گیا اور او پی ایف اور انشورنس کی مد میں وصول کئے گئے چارجز اربوں روپے بنتے ہیں جنہیںمشکل کی اس گھڑی میں اوورسیز اور پروموٹرز کو سہارا دینے کیلئے استعمال میں لایا جائے ۔ حکومت سے مطالبہ ہے کہ دوسرے شعبوں کی طرح ہمیں بھی بلا سود قرضے دئیے جائیں اور ادائیگی کیلئے گریس پیریڈ دیا جائے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اوساکا۔ایکسپو


میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…