منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پی ٹی ایم رہنما عارف وزیر کی نماز جنازہ آبائی گائوں میں ادا ، محسن داوڑ، علی وزیر اور منظور پشتین کا شرکاسے خطاب سب کی توجہ کا مرکز بن گیا

datetime 3  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وانا(این این آئی)عارف وزیر کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاوں غواہ خواہ وانامیں ادا کی گئی جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ جنازہ ادا کرنے سے پہلے رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پختون سرزمین پر جاری جنگ سے پختونوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے اگر ریاست کی یہی پالیسی رہی تو پختون سرزمین پر مزید نفرت پیدا ہوجائے گی جو ہماری قومی وحدت کے لئے نقصان دہ ہے۔ قبائل وہ خطہ تھا جہاں سے ملک کے دفاع کے لئے عوام نے ہمیشہ بے تحاشا قربانیاں دی ہیں اور قبائل ملک پر اپنی جانیں نچھاور کرتے تھے لیکن دہشت گردی کی وجہ سے آج در بدر ہیں اور دہشت گردی کی جنگ سے کافی مصیبتیں اٹھاہیں۔ عارف وزیر کے کزن ایم این اے علی وزیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں یہاں آئے ہوئے تمام لوگوں کا شکریہ کرتے ہیں اور عوام سے وعدہ کیا کہ اگر ہمارے سارے کے مرد ختم ہوجائیں تو پھر بھی ہم اپنے موقف پر قائم رہیں گے اور پختون کے حقوق کے لئے آواز اٹھاتے رہیں گے۔ پختون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین نے کہا کہ قوم احمدزائی وزیر جرگے منعقد کرے اور آپس میں اتحاد واتفاق پیدا کرکے دہشت گردوں کو شکست دیں تاکہ آپ کی آنے والی نسلیں پر امن زندگی گزار سکیں انھوں نے 5 مئی کو ملکی اور بین الاقوامی سطح پر احتجاجی مظاہرے منعقد کرنے کا اعلان کیا۔ مجمع سے آیاز وزیر اور تاج وزیر نے بھی خطاب کیا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…