کروناکاکیس سامنے آنے پرپاکستان کی اہم عدالت فوری بند کرنے کا حکم جاری

2  مئی‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی)کورونا وائرس کا کیس سامنے آنے پر اسلام آباد ہائی کورٹ کو فوری طور بند کرنے کا حکم جاری کردیا گیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے ڈپٹی رجسٹرار ایڈمن نے سرکلر جاری کیا ہے جس کے مطابق رِٹ برانچ میں کام کرنے والے ملازم میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔اعلامیے کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو ہائی کورٹ میں جراثیم کش اسپرے کرانے کی ہدایت کی گئی ہے

اور انتہائی محدود تعداد میں عملے کو مکمل حفاظتی اقدامات کے بعد پیر اور منگل کو عدالت آنے کوکہا گیا ہے۔ ڈیوٹی ایڈیشنل رجسٹرار اور کنٹرول روم ڈیوٹی اسٹاف کو پیر اور منگل کو عدالت آنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ تمام دیگر برانچز کے اسٹاف کو عدالت آنے سے روک دیا گیا۔اعلامیے کے مطابق ڈیوٹی ایڈیشنل رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ کو عمل درآمد رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…