پیر‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2026 

نبی کریم ؐ نے 1400 سال پہلے ہی بتا دیا تھا کہ ایک بیماری آئے گی جو موسم بہار کے آخر میں، جب زمین میں بیج بونے کا وقت آئے گا تو ختم ہو جائے گی۔۔!! کورونا وائرس کا خاتمہ قریب ، پوری دُنیا کو احادیث کی روشنی میں خوشخبری سُنا دی گئی

datetime 2  مئی‬‮  2020 |

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) سینئر تجزیہ کار جاوید چوہدری نے کہا ہے کہ احادیث اور سائنس سےثابت ہورہا ہے کہ کورونا وائرس 18 مئی کو ختم ہو جائے گا۔ ایک ویڈیو پیغام میں جاوید چوہدری نے کہا کہ حضرت محمد ؐ کی تین احادیث زیر بحث ہیں۔ ان احادیث کو کورونا وائرس کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے۔ماہرین فلکیات کا خیال ہے کہ نبی کریم ؐ  نے 1400 سال پہلے ہی بتا دیا تھا کہ ایک بیماری آئے گی

جو موسم بہار لے آخر میں اور جب زمین میں بیج بونے کا وقت آئے گا تو ختم ہو جائے گی۔جاوید چوہدری کا کہنا ہے کہ ماہر فلکیات کے دیئے گئے حوالے کو درست مان لیا جائے تو ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ کورونا وائرس کا زور 18 مئی کو ٹوٹ جائے گا۔ جون کے مہینے میں اس کا کوئی حل بھی نکل آئے گا۔ چوہدری کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس جون کے بعد آہستہ آہستہ دن بدن ختم ہو جائےگا۔جاوید چوہدری کی جانب سے احادیث بھی سنائی گئی۔(مفہوم ) حضرت ابو ہریرہ سے روایت ہے کہ حضورؐ نے فرمایا جب صبح کے وقت ثریا ستارہ طلوع ہوتا ہے اس وقت جو قوم جس بھی بیماری میں مبتلا ہوتی ہے اس کی شدت میں کمی آجاتی ہے یا سرے سے ختم ہو جاتی ہے۔جاوید چوہدری کا کہنا ہے کہ یہ ستارے بہار کے آخر میں نظر آتے ہیں ۔ ان احادیث پر علماء کے درمیان اختلاف پایا جاتا ہے۔جاوید چوہدری کا کہنا ہے کہ ماضی میں بھی بیماری مئی اور جون میں ختم ہو نا شروع ہوئیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…