اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پی پی رہنما پلوشہ خان بلاول کی وفاداری میں کچھ زیادہ ہی آگے چلی گئیں اور تحریک انصاف کے وزراء اور رہنماؤں کو پاگل کتے قرار دیدیا۔پلوشہ خان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے درجن بھر پاگل کتے سندھ پر چھوڑدئیے ہیں، ہمارے پاس پاگل کتوں کیلئے بھاری مقدار میں زہر کی گولیاں ہیں لیکن میں انکے مالک کو یہ بتانا چاہتی ہوں کہ یہ پاگل کتے کسی بھی وقت اپنے مالک کو بھی کاٹ لیتے ہیں۔پلوشہ خان کا مزید کہنا تھا کہ آپ اس وقت کا خیال رکھئے جب یہی پاگل کتے
پلٹ کر آپکا دامن بھنبھوڑیں گے۔یاد رہے کہ بلاول نے کل پریس کانفرنس میں وزیراعظم عمران خان پر کڑی تنقید کی تھی اور یہ کہتے ہوئے وزیراعظم کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا تھا کہ یا کام کریں یا استعفیٰ دیکر کسی اور کو موقع دیں ۔بلاول وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا بھی مذاق اڑاتےر ہے اور صحافی فہد حسین کی ایک جھوٹی خبر کا حوالہ دیکر کہتے رہے کہ انکا وزیراعلیٰ پوچھتا ہے کہ کرونا کاٹتا کیسے ہے۔ جس پر پی ٹی آئی رہنما بھی میدان میں آگئے اور پیپلزپارٹی کو اینٹ کا جواب پتھر سے دیاتھا۔