شیخوپورہ(این این آئی)کھاریانوالہ قبرستان میں 67سالہ رضیہ بی بی کو کررونا کی مشتبہ مریضہ قرار دے کر پولیس کی موجودگی میں دفن کر دیا گیا‘ مرحومہ کے بیٹے اور چچا زاد بھائی (فوجی) نے روتے ہوئے بتایا کہ رات 11بجے کوٹ عبدالمالک بڑے بیٹے کے گھر آئی والدہ کو آچانک ہاڈ ٹیک ہوا تو فورا میو ہسپتال لاہور لے گئے, ہسپتال پہنچتے ہی
مریضہ اللہ کو پیاری ہو گئی تو ہسپتال عملے نے شور مچایا دیا کہ اماں جی کو ہمیں شبہ ہے کہ کررونا ہوا ہے اس لئے کوئی اس کے قریب نا جائے فورا ڈیڈ باڈی کو باکس میں ڈال کر کاروائی مکمل کرتے ہوئے ایدی ایمبولینس میں رکھ کے بھکھی پولیس کے لیے ڈیتھ سیٹفکیٹ بنا کر( اسپکٹڈ کرونا) لکھ کر بھیج دیا گیا, بھکھی پولیس کی موجودگی میں تدفین کروادی-