5 تا 8 مئی پھر ہیٹ ویو کا امکان، درجہ حرارت کہاں تک جا سکتا ہے ، عوام کو خبر دار کر دیا گیا 

1  مئی‬‮  2020

کراچی (این این آئی)محکمہ موسمیات نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ 5 سے 8 مئی کے دوران شہر ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہ سکتا ہے۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کے مطابق 5 سے 8 مئی کے دوران شہر میں شدید گرمی پڑے گی اور درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔انہوں نے بتایا کہ ہیٹ ویو کے دوران شہرِ قائد میں دن کے اوقات میں سمندری ہوائیں معطل رہیں گی۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں شمال مغربی علاقوں سے گرم ہوائیں چلنے کے باعث موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔شہر میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت27ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا ،زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت37سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 63فیصد ہے، جنوب مغرب سے ہوائیں 14کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…