پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

’’آپ ہی اپنی ادائوں پر ذرا غور کریں‘‘کیا سندھ میں اربوں روپے کی گندم چوری پر آپ کو شاباش دی جائے؟ شہباز گل کا بلاول بھٹو زر داری کو جواب

datetime 1  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)حکومتی ترجمان شہباز گل نے کہا ہے کہ کورونا وائرس جیسے سنگین معاملے پر بھی پیپلز پارٹی نے صرف سیاست کی ہے جو افسوس ناک ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے اپنے بیان میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر

ردِ عمل کا اظہار کیا ۔شہباز گل نے بلاول بھٹو زرداری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے معصوم دوست یہ وفاقی حکومت کا مینڈیٹ ہے کہ ملک بھر میں عوامی فلاح کے لیے اقدامات کرے، وفاقی حکومت کا مینڈیٹ ہے کہ غلطیوں کی نشاندہی بھی کرے۔شہباز گل نے کہا کہ اب کیا سندھ میں اربوں روپے کی گندم چوری پر آپ کو شاباش دی جائے؟ آپ ہی اپنی ادائوں پر ذرا غور کریں۔انہوں نے کہا کہ اسے کہتے ہیں بیگانی شادی میں عبداللّٰہ دیوانہ، پیسہ وفاق دے گا، اعلان آپ کریں گے۔شہباز گل نے کہا کہ بس ہر جگہ اپنا نام لکھنے کا شوق ہے وہ احساس پروگرام ہو یا بجلی کے بل۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت تو 1200 ارب روپے کا ریلیف پیکج دے چکی ہے، آپ نے اب تک کیا کیا ہے؟شہباز گل کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری غیرملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ وفاق ہمارے اقدامات کی مخالفت کر رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…