جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

نیب نے مالم جبہ ،بی آر ٹی اور ہیلی کاپٹر کیس والوں کو کلین چٹ دیدی ‘ عمران خان اگر لاک ڈائون کے مخالفت تھے تو یہ کس کے حکم سے کیا گیا ، سوالیہ نشان کھڑا کر دیا

datetime 1  مئی‬‮  2020 |

لاہور( این این آئی )مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ قوم کو کرونا کی نیب کو نوازشریف کی فکر پڑی ہے،چیئرمین نیب نے مالم جبہ ،بی آر ٹی اور ہیلی کاپٹر کیس والوں کو کلین چٹ دیدی ہے۔اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ نیب کی وجہ سے پاکستان کی معیشت ہرگزرنے دن کے ساتھ زوال پذیر ہے۔عالمی سطح پر بھی نیب کی یکطرفہ کاروائیوں کی مخالفت کی جارہی ہیں

لیکن یہاں نیب روزانہ جھوٹی پریس ریلیز جاری کرکے عوام کے سامنے اپنا اچھا چہرہ پیش کرنے کی کوشش کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک ویڈیو احتسا ب عدالت کے جج کی آئی تو اس کو کام کرنے سے روک دیا گیا لیکن چیئرمین نیب کی ویڈیو آنے کے باوجود حکومت نے اس کا نوٹس نہیں لیا۔چیئرمین نیب کو تو اخلاقی طور پر ہی مستعفی ہو جانا چاہیے تھا۔انہوں نے مزید کہا عمران خان اگر لاک ڈائون کے مخالفت تھے تو پاکستان میں لاک ڈائون کس کے حکم سے کیا گیا ہے،یہ بیان ان کی بے بسی اور کمزوری کا اظہار کرتا ہے۔پوری دنیا میں اس وقت لاک ڈائون چل رہا ہے جبکہ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے بھی لاک ڈائون کو مزید جاری رکھنے کی ہدایات کی جارہی ہیں۔عمران خان یا خود کنفیوز ہیں یا قوم کو بھی کنفیوزکرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…