اسلام آباد (این این آئی)ملک بھر میں پھیلی وزیر اعظم کورونا ریلیف ٹائیگر فورس عوامی خدمت کیلئے تیار ہوگئی ،کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کا آپریشنل چارٹ جاری کردیا گیا ،کورونا ریلیف ٹائیگر فورس لاک ڈاون پر عمل درآمد کرانے میں مدد فراہم کرے گی،کورونا ریلیف ٹائیگرفورس راشن کی تقسیم،سوشل گائیڈ کی ذمہ داریاں انجام دے گی ،ٹائیگرفورس ٹرانسپورٹ اور قورنطینہ سنٹر کی
مینجمنٹ کی ذمہ داریاں انجام دے گی،کورونا ریلیلف ٹائیگر فورس مستحق لوگوں کی نشاندہی کرے گی،کورونا ریلیف ٹائیگر فورس ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم میں بھی مدد گار ثابت ہوگی ،ٹائیگر فورس میں موجود ہیتلھ ورکرز طبی خدمات انجام دیں گے ،ٹائیگر فورس محکمہ صحت، احساس پروگرام، مساجد، یوٹیلیٹی اسٹورز اوع کمیٹیز کے ساتھ مل کر کام کریں گی،ٹائیگر فورس ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر کے ساتھ مل کر خدمت کا فریضہ انجام دے گی،چاروں صوبوں،گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور وفاقی دارالحکومت میں ٹائیگر فورس موجود رہے گی