راولپنڈی(این این آئی)ایس ایچ او آراے بازار نے امانت داری کی اعلیٰ مثال قائم کر دی،دوران گشت ملنے والی 1لاکھ روپے کی رقم اصل مالک کو ڈھونڈ کر اس کے حوالے کر دی۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ آراے بازار آصف سجاد مامول کی گشت پر تھے کہ ان کو دوران گشت 01لاکھ روپے کی
رقم ملی جوبطور امانت تھانہ میں رکھ دیے، ایس ایچ او نے امانت داری کی اعلی مثال قائم کرتے ہوئے رقم کے اصل مالک کی تلاش شروع کی ، ایس ایچ او نے انتھک کاوشوں کے بعد اصل مالک کو ڈھونڈ کررقم اُس کے حوالے کر دی ، رقم مل جانے کی خوشی میں شہری نے راولپنڈی پولیس کی کارکردگی کو سراہا اور دعائیں دیں۔