جمعہ‬‮ ، 10 اکتوبر‬‮ 2025 

پاکستان میں پلازمہ ٹیکنیک سے کورونا کے علاج میں اہم پیش رفت سندھ میں 3سرکاری اسپتالوں کو پلازمہ جمع کرنے کی اجازت مل گئی

datetime 30  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان میں پیسو ایمونایزیشن سے کورونا کے علاج میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ، سندھ میں 3سرکاری اسپتالوں کو پلازمہ جمع کرنے کی اجازت مل گئی، ڈاکٹر طاہر شمسی پلازہ جمع کرنے کی تحویز دی تھی۔تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت سندھ نے صوبے کے تین سرکاری اسپتالوں کو پلازمہ جمع کرنے کی اجازت دے دی اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق سول اسپتال، لیاقت یونیورسٹی اسپتال ، حیدرآباد اور این آئی بی ڈی کوپلازمہ جمع کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے، پیسو ایمونایزیشن کے لیے فزیشن، انفکیشن ڈیزیز کے ماہر، آئی سی یو اسپشلسٹ اورٹرانسفوڑن اسپشلسٹ کی خدمات حاصل ہوں گی جبکہ سندھ بلڈ ٹرانسفیوڑن اتھارٹی کا نمائندہ بھی پلازمہ جمع کرنے کے عمل شامل ہوگا۔واضح رہے کہ کوروناکے باعث تین سو سے زائد اموات ہونے پر طاہر شمسی پلازہ جمع کرنے کی تحویز دی تھی۔یا درہے چند ہفتے قبل ڈاکٹر طاہر شمسی اور ٹیم نے پاسیوامیونائزیشن کیلیے پلازمہ لینے کاآغازکیا تھا،ڈاکٹر طاہر شمسی کا کہنا تھا  کہ کورونا سے صحت یاب افراد کاپلازمہ لینا شروع کردیا ہے، وفاق اور صوبائی حکومتوں کی اجازت سے پلازمہ لے رہے ہیں۔انھوں نے کہا تھا کہ کن کورونا کے مریضوں کوپلازمہ لگانا ہے اس کا فیصلہ متعلقہ ڈاکٹر کرے گا، ابتدائی طور پر انتہائی تشویشناک مریضوں کیلئے پلازما استعمال کریں گے۔ماہرامراض خون نے مزید کہا تھا کہ چین، امریکا، جرمنی ،اسپین ،اٹلی میں پلازما ٹرانسفیوژن ہورہا ہے، ہماری تیاریاں مکمل ہیں، اس وقت ملک بھرمیں پچاس سیساٹھ افراد پلازما دینے کے قابل ہیں،ایک ایک پاکستانی کی جان بچانا ہمارامشن ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اوساکا۔ایکسپو


میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…