کراچی (آن لائن)سندھ میں کرونا سے ایک ہی روز میں 12 افراد جاں بحق، 358 نئے کیسز آنے کے بعد کرونا سے متاثرہ مجموی مریضوں کی تعداد 6ہزار 53 ہوگئی وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال پر ویڈیو پیغام میں بتایا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے باعث12 اموات ہوئی ہیں، یہ اموات جب سے پوری کورونا ایمرجنسی میں سب سے زیادہ ہیں،
آج کورونا کے 358 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، کورونا کے مزید 53مریض صحتیاب ہوئے ہیں، 53 صحتیاب ہونے والے مریضوں کے برعکس 358 نئے کیسز آنا پریشان کن ہے، کورونا کے 24 گھنٹوں میں مزید 2578 ٹیسٹ کییگئے، اب تک 54377 ٹیسٹ ہو چکے ہیں، کل کیسز کی تعداد 6053 ہوگئی ہے، اب تک 1222 مریض صحتیاب ہوئے،جو کْل تعداد کا 20.2 فیصد ہے، کورونا کے باعث 12 نئے اموات کے ساتھ اموات کی تعداد112 ہوگئی ہیں، وزیراعلیٰ نے کہا کہ سندھ میں کورونا کے 4721 مریض زیرعلاج ہیں، کورونا کے 3473 مریض گھروں میں آئیسولیٹ ہیں، 741 مریض ا?ئیسولیشن مراکز اور 505 اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں،30 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 17 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں، انہوں نے کہا کہ 358 نئے کیسز میں 284 کیسز کا تعلق کراچی سے ہیضلع جنوبی کراچی میں 72، ضلع شرقی میں 62 اورضلع غربی میں 58کورونا کے نئے کیسز ہوئے ہیں، ضلع وسطی میں 45، کورنگی میں 32 اور ملیر میں 15 کورونا کے نئے کیسز سامنے آئے ہیں، سندھ کے دیگر شہروں میں نئے کیسز کی تعداد 58 ہے، شکارپور میں 34، دادو میں6، حیدرآباد میں5، سانگھڑ میں 4 اور سکھر میں 3 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جیکب آباد میں 2، جامشورو، مٹیاری، نوشہرو فیروز اور ٹھٹھہ میں ایک ایک کیسز سامنے آئے، مراد علہ شاہ نے مزید بتایا کہ کورونا کے باعث انتقال کرنے والے43 مریضوں کی عمر 60 سے 69 سال تھی، 27 انتقال کرنے والوں کی عمر 70 سال تھی، 26 انتقال کرنے والوں کی عمر 50 سے 59 کے درمیان تھی، 9 انتقال کرنے والوں کی عمر 40 سے 49 کے درمیان تھی، کورونا کے باعث انتقال کرنے والوں میں 73 فیصد مرد ہیں۔