اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

پی آئی اے کو تاریخ میں پہلی مرتبہ امریکہ کیلئے براہ راست پروازیں چلانے کی اجازت مل گئی

datetime 30  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائنز کو تاریخ میں پہلی مرتبہ امریکہ کیلئے براہ راست پروازیں چلانے کی اجازت مل گی ہے اور اس سلسلہ میں امریکی محکمہ ٹرانسپورٹ نے باضابطہ مراسلہ بھی جاری کر دیا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے امریکہ میں محصور ہونے والے پاکستانیوں کو جلد از جلد واپس لانے کیلئے اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کی تھیں۔

جس پر پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک نے گزشتہ ہفتے باضابطہ درخواست دی تھی جس پر مثبت پیشرفت ہوئی ہے اور پی آئی اے کو تاریخ میں پہلی مرتبہ امریکہ کے لئے براہ راست پروازیں چلانے کی اجازت مل گی ہے۔ اس سے قبل پی آئی اے کی امریکہ کے لئے براہ راست پروازیں آپریٹ نہیں کی جاتی تھیں اوریورپ یا برطانیہ کے ائیرپورٹس سے سکیورٹی کلیئرنس کے بعد پروازیں لینڈ ہوتی تھیں۔جنرل مینیجر پی آئی اے پبلک افیئر عبداللہ خان نے کہا ہے کہ براہ راست پروازوں کی اجازت ملک کی سکیورٹی صورتحال میں بہتری،حکومتی پالیسی اور پی آئی اے کے سکیورٹی سے متعلق بہترین اقدامات کی عکاس ہے،اجازت ملنے کے بعد پی آئی اے امریکہ کی ریلیف پروازیں چلائے گا اور وطن واپسی کے منتظر پاکستانیوں کو وہاں سے واپس لایا جائے گا۔ پی آئی اے میتوں کو بھی بلا کسی معاوضے کے واپس لائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے آخری پاکستانی کی واپسی تک آپریشن جاری رکھے گا۔ا نہوں نے کہا کہ چیف ایگزیکٹو آفیسر ائیر مارشل ارشد ملک نے وزیر اعظم پاکستان، وزیر ہوابازی اور وزارت خارجہ کے تعاون اور کاوشوں پر اظہار تشکر کیا ہے ۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…