اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے وائٹ ہائوس کے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے حوالے سے کئے گئے اقدام کو اہم پیشرفت قرار دیدیا ہے۔وائٹ ہائوس کی طرف سے بھارتی وزیراعظم کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ان فالو کرنے کے معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے فیصل جاوید نے کہا کہ امریکی صدارتی محل نے مبینہ طور پر نریندر مودی کو وائٹ واشن کردیا ہے۔انہوں نے امریکی کمیشن آن انٹرنیشنل ریلیجن فریڈم
(یو ایس سی آئی آر ایف) کی رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ رپورٹ نے نریندر مودی کے بارے میں وزیراعظم عمران خان کے موقف کی تصدیق کردی ہے۔پی ٹی آئی سینیٹر نے مزید کہا کہ وزیراعظم مسلسل کہتے آئے ہیں کہ نریندر مودی آر ایس ایس کے ایجنڈیپر کام کررہے ہیں، نفرت و عدم برداشت میں مودی سرکار ہندوستان میں اقلیتوں کو اندھادھند نشانہ بنا رہی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکی کمیشن برائے عالمی مذہبی آزادی نے بھارت کو اقلیتوں کے لیے خطرناک ملک قرار دیا تھا۔