راولپنڈی(این این آئی)پی آئی اے نے مختلف ممالک سے پاکستان آنے کے منتظر افراد کو وطن پہنچانے کا پلان مرتب کر لیا،ریلیف آپریشن میں 30 اپریل سے 3 مئی تک مجموعی طور پر 26 پروازیں ہونگی ،30 اپریل کو پی آئی اے کی پہلی پرواز لاہور سے مانچسٹر اور مانچسٹر سے لاہور آئے گی۔
اسلام آباد سے پی کے 701 مانچسٹر اور مانچسٹر سے جدہ ہوتی ہوئی اسلام آباد پہنچے گی۔ حکام کے مطابق اسلام آباد سے ٹورنٹو کے لئے پی کے 798 جبکہ ٹورنٹو سے 782 فیری فلائٹ لاہور لینڈ کرے گی،اسلام آباد سے ہانگ کانگ جانیوالی پی کے 8872 واپس جیگنڈو سے ہوتی ہوئی اسلام آباد پہنچے گی،یکم مئی کو پی کے 8758 لاہور سے لندن اور لندن سے لاہور لینڈ کرے گی ،پی کے 785 اسلام آباد سے لندن جبکہ پی کے 786واپسی پر خرطوم سے ہوتی ہوئی کراچی لینڈ کرے گی ،پی کے 9791 اسلام آباد سے بر منگھم اور پی کے 792 برمنگھم سے فیری فلائٹ اسلام آباد لینڈ کرے گی ،اسلام آباد سے مانچسٹر کے لئے پی کے 701 اور واپس فیری فلائٹ 702 اسلام آباد پہنچے گی ،پی کے 8221 فیصل آباد سے دوبئی اور واپس دوبئی سے پی کے 8222 فیصل آباد پہنچے گی،پی کے. 8223 فیصل آباد سے دوبئی اور پی کے 8224 دوبئی سے فیصل آباد آئے گی ،کراچی سے پی کے 8225 مسقط. اور مسقط سے پی کے 8226 کراچی پہنچے گی ،کراچی سے ہی مسقط کے لئے پی کے 8227 جبکہ واپسی پر پی کے 8228 مسقط سے کراچی لینڈ کرے گی ،3 مئی کو پی کے 797 کراچی سے ٹورنٹو کے لئے روانہ ہوگی جبکہ واپسیپی کے 784 ٹورںٹو سے فیری فلائٹ ہوگی۔