جمعہ‬‮ ، 28 فروری‬‮ 2025 

میں کرنل کی بیٹی ہوں، میرا شوہر ایس ایچ او ہے، میں تمہیں اٹھوا دونگی ، میں تمہیں ننگا کروا دوں گی،گاڑی پیچھے کرنے کا کہنے پر پارکنگ لاٹ میں اداکارہ فضا علی پر گھمنڈی خاتون کا حملہ ، ننگی اور غلیظ گالیاں

datetime 30  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اداکارہ فضا علی کا کہنا تھا کہ وہ ہسپتال سے اپنی 5 سالہ بچی کا چیک اپ کروا کے واپس آرہی تھی، جب پارکنگ لاٹ میں وہ اپنی کار نکالنے لگی تو نامعلوم خاتون کی غلط پارک شدہ کار اس کی گاڑی کے آگے لگی ہوئی تھی، پیچھے دیگر گاڑیوں والے ہارن پہ ہارن بجا رہے تھے اور وہ خود چیخ چیخ کر اس خاتون سے اپنی کار تھوڑا پیچھے کرنے کا کہہ رہی تھی ‘مگر یہ گھمنڈی خاتون ٹس سے مس نہیں ہو رہی تھی۔

یہ خاتون جو اسلام آباد کی نمبر پلیٹ والی ایک مرسڈیز کار میں بیٹھی تھی، خود کو کوئی مہارانی سمجھ رہی تھی، وہ 2 سیکیورٹی گارڈز بھی اسکی بدتمیزی کی لپیٹ میں آگئے جو اسے گاڑی ہٹانے کا کہنے اس کے پاس گئے تھے۔ وہ ہر ایک سے بدتمیزی کرتی رہی ، میں نے کئی بار اس خاتون سے درخواست کی کہ گاڑی پیچھے ہٹالو، مجھے گھر جانا ہے لیکن وہ مجھے “مڈل فنگر” دکھاتی رہی۔اداکارہ فضا علی کے مطابق میں روزے کی حالت میں تھی اور بار بار اسے کہہ رہی تھی کہ رمضان کا مہینہ ہے، میرا روزہ ہے مجھے تنگ مت کرو لیکن وہ روزے سے نہ تھی اور چیوئنگ گم چبا رہی تھی۔ میں نے اسے مذاق میں یہ بھی کہا کہ میں کرونا کا ٹیسٹ کروا کےآرہی ہوں، تمہاری گاڑی کو چھو کر تمہیں بھی وائرس لگا دوں گی مگر اس کا گھمنڈ کم ہونے میں ہی نہیں آ رہا تھا۔اس واقعہ کے وقت اداکارہ فضا علی نقاب میں تھی ۔ جب خاتون نے ننگی گالیاں دینا اور پولیس، فوج کی دھمکیاں دینا اور رعب دکھانا شروع کیا تو انہوں نے ویڈیو شوٹ کرنا شروع کردی۔اداکارہ فضاعلی کے مطابق مجھے اپنی ویڈیو بناتے دیکھ کر وہ شدید غصے کے عالم میں میں اپنی گاڑی سے اتری اور یہ کہتے ہوئے شدید غصے میں اس نے یہ کہتے ہوئے مجھ پر حملہ کردیا کہ Bitch ! یہ تم فون پر کیا کر رہی ہو؟ فون پر کیا بنا رہی ہو؟

جب اس نے مجھ پر حملہ کیا، میرا فون چھین کر گرا دیا اور میرے ساتھ ہاتھا پائی کرنے لگی تو واقعہ کی باقی ویڈیو میری ملازمہ نے بنائی جب کہ میری معصوم بچی یہ سب دیکھ کر بری طرح ڈر گئی جو ابھی تک سکتے کی حالت میں ہے۔اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ اس نے میرے بال نوچنے اور میرا نقاب کھینچنا شروع کردیا، جب اس نے میرا نقاب کھینچا اورمیرا چہرہ ننگا کیا تو نقاب ہٹ جانے پر اس نے مجھے پہچان لیا کہ میں اداکارہ فضا علی ہوں ۔ جس پر وہ سہم گئی۔اداکارہ نے اپنے تحریری پیغام میں مزید کہا کہ اس نے مجھے غلیظ گالیاں دیں۔ مجھے bitch اور نہ جانے کیا کیا بولتی رہی۔ وہ مردوں کی طرح گالیاں بک رہی تھی،اداکارہ کے مطابق یہ خاتون اپنے سٹیٹس کا رعب یہ کہہ کر جمارہی تھی کہ “میں کرنل کی بیٹی ہوں، میرا شوہر ایس ایچ او ہے، میں تمہیں اٹھوا دوں گی، میں تمہیں ننگا کروا دوں گی”۔بعدازاں فضا علی پر حملہ کرنے اور گالم گلوچ کرنیوالی خاتون نے یہ جاننے کے بعد کہ فضا علی ایک سیلیبرٹی ہے تو اس نے خود کو گاڑی میں بند کرکے اپنا چہرہ چھپالیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نارمل ملک


حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…