سکھر(این این آئی)سکھر کے علاقے لیبر کالونی میں کرونا وائرس کا شکار افراد کے علاج کیلئے قائم کردہ قرنطینہ مرکز سے اچھی خبریں آنا شروع ہو گئی ہیں ، قرنطینہ سینٹر سکھر کی انتظامیہ کے مطابق گذشتہ روز تبلیغی جماعت کے 36 افراد نے کرونا وائرس کو شکست دے دی ہے،
قرنطینہ سینٹر سے مکمل صحتیاب ہونے والے افراد کو گھروں کو روانہ کیا گیا ہے، انتظامیہ کے مطابق صحت یاب ہو کر گھروں کو جانے والے افراد کا تعلق بنوں، پشاور، لاہور، راولپنڈی و دیگر علاقوں سے ہے، تبلیغی جماعت کے افراد کی دوبارہ ٹیسٹ منفی آئی تھی ۔