جمعہ‬‮ ، 10 اکتوبر‬‮ 2025 

سول ایوی ایشن کا نقصان اربوں میں پہنچ گیا، اعداد و شمار سامنے آ گئے

datetime 30  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) عالمی پروازوں کی بندش کے معاملہ پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کو ایرو ناٹیکل چارجز کی مد میں اربوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑرہا ہے۔تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے عالمی پروازوں کی بندش کا سلسلہ جاری ہے، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کو ایرو ناٹیکل چارجز کی مد میں یومیہ ڈھائی سو ملین روپے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

ایوی ایشن ڈویژن کا کہنا ہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ اعداد شمار کے مطابق مجموعی طور پر سی اے اے کا خسارہ 10ارب 5کروڑ روپے سے زائد تجاوز کرگیا۔رواں ماہ یومیہ اندازے کے مطابق 67کروڑ 50لاکھ سے زائد روپے نقصان ہوا، سی اے اے کو نقصان بین الاقوامی پروازوں کی بندش کی وجہ سے ایرو ناٹیکل چارجز کی مد میں ہوا۔سینئر جوائنٹ سیکریٹری ایوی ایشن ڈویژن عبدالستار کھوکھر نے بتایا کہ سی اے اے کو عالمی پروازوں کی بحالی تک مزید ڈھائی ارب روپے سے زائد کا ہر ہفتے نقصان کا سامنا ہے، اوور فلائنگ میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔یومیہ ایک ہزار سے زائد پروازیں پاکستان کی فضائی حدود سے گزرتی تھیں جو 22فیصد پر آگئی ہیں، اوور فلائنگ سے گزرنے والی فی کس فلائٹ پر ایک ہزار ڈالر کا نقصان ہورہا ہے، دنیا بھر میں90فیصد جہاز گرانڈ ہوگئے ہیں۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ اعداد شمار کے مطابق مارچ کے 15دنوں کے دوران کل خسارہ 59 کروڑ 89لاکھ 50 ہزار روپے کا ہوا تھا،16مارچ سے 31مارچ تک سی اے اے کو کل 3ارب ایک کروڑ نوے لاکھ 40ہزار روپے خسارہ ہوا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اوساکا۔ایکسپو


میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…