ٹیکسلا (این این آئی) رمضان المبارک کے مقدس ایام میں موٹرسائیکل پر لفٹ نہ دینے پر مشتعل افراد نے چھریوں کے وار کر کے اویس نامی نوجوان کو شدید زخمی کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا کے رہائشی محمد اویس کے بھائی. سے ملزم محمد حفیظ الرحمان نے موٹر سائیکل کی لفٹ مانگی تھی،دو دن پہلے ملزم نے اویس کے بھائی بصیر پر حملے کیا تھا، اویس چھڑانے کیلئے آگے بڑھا تو ملزم حفیظ الرحمان نے
اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر چھریوں سے حملہ کردیا ،ملزم حفیظ الرحمان نے اویس کے سینے اور پیٹ پر چھریوں کے پے درپے وار کئے ،حملے کے نتیجہ میں اویس شدید زخمی ہوگیا ،اویس کو فوری طور پر راولپنڈی کے ہولی فیملی ہسپتال منتقل کردیا گیا ، ٹیکسلا پولیس نے موقع پر پہنچ کر دو ملزمان کو گرفتار کے مقدمہ درج کرلیا ،ملزمان کے دو اور نامعلوم ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔