سوات (این این آئی)کسی زمانے میں پاکستان کے علاقے سوات میں طالبان کے زیر استعمال پختونخوا ریڈیو ایف ایم 98 بھی وائرس کے خلاف جنگ میں استعمال ہونے لگا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق طالبان کے زیر استعمال ریڈیو سوات میں پرو پیگنڈا اور لوگوں کو ڈرانے اور خوف و ہراس پھیلانے کے لیے استعمال ہوا تھا تاہم اب اس کا استعمال ایک فلاحی مقصد
کے لیے ہو نے لگا ،پختونخوا ریڈیو ایف ایم 98 پاکستان کے شمالی دور دراز علاقوں کے رہائشیوں کو صحت کی دیکھ بھال سے معلومات فراہم کرنے کے لیے آن ائیر کلینک کا انعقاد کر رہا ہے۔یہ ریڈیو اپنی نشریات کے ذریعے عالمگیر وبا کے خلاف جنگ لڑتے ہوئے لوگوں کو کوورنا وائرس سے متعلق معلومات اور اذگاہی پھیلا رہا ہے۔