اتوار‬‮ ، 16 مارچ‬‮ 2025 

پاکستانیوں کی وطن واپسی کو یقینی بنانے کیلئے حکومت پاکستان نے اہم ایکٹ فوری نافذ کر دیا

datetime 29  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) کرونا وبا ء کی وجہ سے دنیاکے مختلف ممالک میں اب تک پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد پھنسی ہوئی ہے جن کے ویزوں کی معیاد ختم ہو چکی ہے یا ان کے پاس اخراجات کے لئے رقم ختم ہو گئی ہے ۔ ان افراد کو وطن واپس پہنچانے کے لئے پی آئی اے کی امدادی پروازیں دنیا بھرکے لئے آپریٹ کی جارہی ہیں

ان پاکستانیوں کی وطن واپسی کو بلا تعطل اورمستقل آپریشن کو یقینی بنانے کے لئے حکومت پاکستان نے پی آئی اے کی خدمات پر لازمی سروس ایکٹ 1952 نافذ کر دیا ہے۔ یہ قانون فوری طور پر نافذ العمل ہو گا اور اگلے چھ ماہ تک نافذ رہے گا۔ یہ امید کی جارہی ہے کہ اس قانون کے نفاذ کے بعدکمپنی کے تمام شعبہ جات اور ملازمین اپنی تمام تر صلاحیتیوں کو بروئے کار لاتے ہوئے دنیا بھر سے پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی مکمل وطن واپسی کے مشن کو یقینی بنائیں گے جو کہ بڑی تعداد میں غیر ممالک میں محصور ہیں یہ ایک بہت بڑا چیلنج ہے اور کمپنی اس قومی خدمت کو مثبت طریقے سے سر انجام دے گی ۔حکومت پاکستان پی آئی اے کے بہادرمردا ور خواتین کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتی ہے جو اپنی جانوں کی پروا نہ کرتے ہوئے اس قومی خدمت میں پیش پیش ہیں اور اب تک 160 پروازوں کے ذریعے 27 ہزار سے زائد پاکستانیوں اور غیر ملکیوں کو ان کے وطن واپس پہنچا چکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…