اتوار‬‮ ، 16 مارچ‬‮ 2025 

ہائی ویز اینڈموٹروے پولیس کے تین افسران میں کرونا وائرس کی تصدیق، عوام کو اہم پیغام بھی دے دیا گیا

datetime 29  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے تین افسران ڈی ایس پی انیس الدین، سینئر پیٹرول آفیسر قیصر اعوان اورلیڈی جونیئر پیٹرول آفیسر نبیلہ رحیم میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔انسپکٹر جنرل، نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام نے کورنا وائرس کے شکار ہونے والے افسران کو ٹیلیفون کر کے ان کی خیریت دریافت کی اور انہیں علاج و معالجہ کے سلسلے میں ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعاکی۔ انسپکٹر جنرل موٹروے پولیس نے فیلڈ افسران کو ہدایت کی کہ

وہ کورنا وائرس کے شکار ہونے والے افسران کا ہر ممکن خیال رکھیں۔ ڈاکٹر سید کلیم امام نے تمام افسران اور جوانوں کو ہدایت کی کہ اپنی حفاظت کو یقینی بناتے ہوئے مسافروں کی بروقت رہنمائی کریں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کورنا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے پیش نظر غیر ضروری سفرسے گریزکریں اور حکومت پاکستان کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کرکے کورنا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے میں اپنا انفرادی اور اجتماعی کردار ادا کر کے محب وطن پاکستانی ہونے کا ثبوت دیں۔

موضوعات:



کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…