منگل‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

بیرونی قرضے معاف کرانے کیلئے وزیراعظم کو انتہائی اہم مشورہ دیدیا گیا، عمران خان کو لکھے گئے خط میں شاندار تجاویز دیدی گئیں

datetime 29  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھ کر بیرونی قرضے معافی کے لئے فورس میجیور کی تحت عالمی اداروں میں درخواست دائر کرنے کا مشورہ دیا ہے ۔ بدھ کو رحمن ملک نے خط میں کہاگیاکہ آئی ایم ایف، ورلڈ بنک اور یو ایس ایڈ سے قرضے فورس میجیور قانون کے تحت معاف کروائے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کو کچھ بروقت اور موثر اقدامات تجویز کرنے کے لئے خط لکھ چکا ہوں،

معاشی بگڑتی صورتحال کو کم کرنے کے لئیکچھ ضروری اقدامات اٹھائے وقت کی ضرورت ہے۔سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ کورونا وائرس کیوجہ سے عالمی ادارے عالمی معیشت کو لاحق خطرات کی انتباہ کر رہے ہیں، یہ عیاں ہے کہ کورونا وائرس کیوجہ سے پاکستان کو بہت زیادہ اقتصادی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ وبائی مرض کی وجہ سے عالمی قرض دہندگان سے معاشی پیکیج لینا وقت کی ضرورت بن چکا ہے، اسٹیٹ بینک نے مختصر وقت میں دو مرتبہ پالیسی شرح کم کی ہے جوکہ اب 9 فیصد ہے۔ سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ پالیسی شرح 9فیصد کرنے سے بھی کاروباری طبقے کو خاطرخواہ فائدہ نہیں پہنچے گا، کورونا وائرس نے ہماری معیشت کا پہیہ مکمل طور پر جام کردیا ہے، فورس میجیور قانون ہمارے پاس واحد قانونی راستہ ہے کہ ہم بیرونی قرضہ جات کی ادائیگیاں موخر کروا دیں۔سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ فورس میجیور کے تحت مدد لینے کیلئے حکومت پارلیمنٹ کا اعتماد بھی حاصل کر سکتی ہے، فورس میجیور کی شق عام طور پر قدرتی آفات، وبائی بیماری ، دہشت گردی جیسے حالات میں لاگو ہوتی ہے، ہمیں عالمی اداروں سے دس سال تک سود یا پورے قرضے معاف کرنے کے لئے فورس میجیور کے تحت درخواست دینا چاہئے، فورس میجور کے تحت آئی ایم ایف و دیگر قانونی طور پر قرضوں و سود ادایگیوں کو ختم کرنے کے پابند ہوں گے۔سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ پاکستان فورس میجیور کے تحت عالمی عدالت انصاف میں بھی جا سکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…