اتوار‬‮ ، 16 مارچ‬‮ 2025 

سندھ میں لاک ڈائون میں نرمی، اہم فیصلے کا اعلان کب متوقع ہے؟

datetime 29  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)سندھ حکومت نے لاک ڈائون میں نرمی کرنے پر غور شروع کردیا ہے، وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ جمعرات کو صدر مملکت اور وزیر اعظم کو اعتماد میں لیں گے۔ذرائع کے مطابق بازاروں اور کاروبار کو فارمولے کے تحت کام کرنے کی اجازت دی جائے گی۔

کراچی میں وزیراعلی سندھ کی زیرصدارت اجلاس ہوا، صوبائی وزرا، ڈی جی رینجرز، آئی جی سندھ اور متعلقہ حکام نے کورونا کی صورتحال اور تاجروں کو درپیش مشکلات پر تبادلہ خیال کیا۔اجلاس میں تجویز دی گئی کہ کراچی سمیت صوبے بھر میں ایس او پیز اور طے شدہ شرائط کے ساتھ کاروباری سرگرمیوں کی اجازت دیدی جائے۔ تاکہ بازار اور تجارتی مراکز بھی کھلیں، عید کے حوالے سے خرید و فروخت کا سلسلہ بھی شروع ہو اور کورونا کی وبا بھی کنٹرول میں رہے۔ذرائع نے جمعے کے بعد سے لاک ڈائون میں نرمی کا امکان ظاہر کیا ہے، جبکہ وزیراعلی سندھ اس حوالے سے جمعے کو صدر اور وزیراعظم کو اعتماد میں لیں گے۔ذرائع نے بتایا کہ کورونا ٹاسک فورس کے کئی ارکان کی محکمہ صحت کی کارکردگی پر تشویش ہے، محکمہ صحت کورونا کے خلاف جنگ میں وہ اقدامات نہ کر سکا جس کی توقع تھی۔ذرائع نے بتایاکہ ٹاسک فورس کو تشویش ہے کہ کورونا کی صورتحال میں سرکاری اسپتالوں میں خاطرخواہ اقدامات نہ کئے جا سکے۔

موضوعات:



کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…