اسلام آباد (این این آئی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پارکس اور مارگلا ٹریلز عوام کے لیے کھولنے کے حوالے ایس او پیز جاری کر دیئے گئے۔ایس او پیز کے مطابق اسلام آباد کی انتظامیہ نے پارکس اور ٹریلز پر آنے والے افراد کیلئے کورونا سے بچاؤ کیلئے ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔بتایا گیا کہ ماسک کے بغیر پارک اورٹریلز پر جانے کی اجازت نہیں دی جائیگی جبکہ 10سال سے کم عمر بچوں،60 سال
سے زائدعمرکے افراد کی پارکس میں داخلے پر پابندی ہو گی۔انتظامیہ نے ہدایت کی کہ پارکس اورٹریلزپرسماجی فاصلہ کاخیال رکھیں اور ہجوم کی شکل اختیارنہ کی جائے جبکہ پارکس اورٹریل انتظامیہ کوداخلی راستوں پرسینیٹائزرکی سہولت یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔انتظامیہ کے مطابق بخار،زکام اورکھانسی میں مبتلا افراد کو پارکس اور ٹریلز پر جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔