جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

سندھ میں کرونا کے 404 نئے کیسز سامنے آ گئے، 8 افراد جاں بحق،انتہائی تشویشناک خبر سنا دی گئی

datetime 29  اپریل‬‮  2020 |

کراچی(این این آئی) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق اپنے وڈیو پیغام میں کہا ہے کہ بدھ کو کوروناکے 404 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اورسب سے زیادہ 8 مریض انتقال کرگئے جوکہ تشویشناک بات ہے جبکہ سندھ میں کورونا کے 208 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ ویڈیوپیغام میں انہوں نے کہا کہ 24 گھنٹوں میں مزید 3729 کورونا کے ٹیسٹ کیے

ان میں سے 404 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جوکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کئے گئے ٹیسٹوں کا 10.8 فیصد بنتا ہے۔ سندھ میں اب تک 51790 کورونا کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ کل تک 5291 مثبت کیسز تھے جبکہ سندھ میں کورونا کے 5659 کیسز ہوچکے ہیں، یہ کل ٹیسٹ کا 11 فیصد ہے اور اب تک 1169 مریض صحتیاب ہوئے،یہ کل تعداد کا 20.5 فیصد ہے۔انھوں نے کہا کہ کورونا کے باعث کل اموات 100 ہوگئی ہیں، ہمارے پاس 4426 مریض زیرعلاج ہیں جن میں سے 3187 یعنی 72 فیصد مریض گھروں میں آئیسولیٹ ہیں، جبکہ 762 یعنی 17 فیصد مریض آئیسولیشن مراکز اور 477 یعنی 11 فیصد مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں اور 54 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے اور 18 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ انھوں نے کہا کہ شہر کراچی میں کورونا کے 332 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ان میں ضلع جنوبی کراچی میں 113، ضلع شرقی میں 100 اورضلع وسطی میں 39، کورنگی میں 37، ضلع غربی میں 26 اور ملیر میں 17۔ انھوں نے کراچی کے لوگوں سے درخواست کی کہ وہ تمام تر احتیاطی تدابیر اختیار کریں بشمول ماسک پہننا، بچوں اور عمر رسیدہ افراد سے فاصلہ رکھنا اور غیر ضروری گھر سے باہر نکلنے سے گریز شامل ہیں نہیں تو نتائج بہت خطرناک نکلیں گے۔ سندھ کے دیگر اضلاع میں نئے کیسز کی تعداد 72 ہے ان میں سے سکھر میں 14، لاڑکانہ اور خیرپور میں 13-13، شہید بینظیرآباداور شکارپور میں 7-7 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ دیہی علائقوں میں مقامی پھیلا میں بھی اضافہ ہو رہا ہے جوکہ ڈبلیو ایچ او، اور ماہرین کی ایس او پیز پر ہمارے لوگوں کی جانب سے عمل نہ کرنے کی وجہ سے ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم اس وقت تک کورونا وائرس کو شکست نہیں دے سکیں گے جب تک کہ ہمارے لوگ تعاون نہیں کریں گے۔ انھوں نے بتایا کہ کراچی میں 2 پروازیں کولالمپور اور ابو ظہبی سے 505 مسافر لیکر پہنچیں تمام مسافروں کے ٹیسٹ کئے گئے

اور ان میں سے 69 مسافروں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جبکہ 39 کا نتیجہ کا انتظار ہے۔ انھوں نے کہا کہ 69 کوویڈ-19 مثبت کیسز میں سے 22 کا تعلق خیبرپختون خواہ، 21 کا سندھ، 19 کا پنجاب، 5 کا بلوچستان اور 2 کا آزاد کشمیر سے ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم صوبے میں لیب آپریٹنگ کی ٹیسٹنگ کی گنجائش میں اضافہ کررہے ہیں اور ایک نئی لیب لاڑکانہ میں قائم کی جارہی ہے۔اپنے پیغام کے آخر میں انھوں نے کہا کہ کچھ صنعتی یونٹس اور آن لائن بزنس کی اجازت دی گئی ہے لیکن آپ کو احیتاطی تدابیر اور ایس او پی پر عمل کرنا ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…