اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں کرونا وائرس کی تباہ کاریاں جارہی ہیں مزید 16افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 707نئے کیسز بھی سامنے آئے ہیں ۔ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 343جبکہ مصدقہ مریضوں کی تعداد 15ہزار 5سو چار سے تجاوز کر گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابقپاکستان میں کرونا وائرس کی وجہ سے مزید 16افراد اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ہیں جبکہ نئے کیسز کی
رپورٹ ہونے کے بعد ملک بھر میں مصدقہ مریضوں کی تعداد بھی 15ہزار سے تجاوز کر گئی ہے ۔ خیبر پختونخواہ میں اب تک سب سے زیادہ ہلاکتیں 122رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ سندھ اور پنجاب میں 100، 100افراد کرونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوئے ہیں ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز کرونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں 28ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں تھیں ۔