لاہور(این این آئی) مشیرخزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی اداروں نے کوروناوائرس کے تناظرمیں پاکستان کومراعات دیناشروع کردی ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے موجودہ صورتحال میں معاشی سرگرمیوں کوفروغ دینے کے لئے تعمیراتی شعبے کوکام کرنے کی اجازت اورروزگارکے مواقع پیدا
کرنے کے لئے بھرپورمالی پیکج دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم زرعی شعبے سمیت بیجوں میں بہتری اورزرعی مشینری اوردیگرکے بارے میں جلد اہم بڑے فیصلے کریں گے۔مشیرخزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ حکومت نے پہلے ہی تیل کی قیمتوں میں کمی کافائدہ عوام کو پہنچایاہے اور اگلے مہینے قیمتوں میں مزیدکمی کی جائے گی۔