کراچی(این این آئی)کورونا کا شکار ایم ایم اے کے رکن سندھ اسمبلی عبدالرشید کی فیملی بھی کورنا متاثر سے ہوگئی۔نجی ٹی وی کے مطابق رکن سندھ اسمبلی عبدالرشید کی تین بیٹیاں، دو بہنیں، بیوی اور والدہ میں کورنا وائرس کی تصدیق کردی گئی ہے۔ جبکہ مزید 21 قریبی رشتہ داروں کے ٹیسٹ لیے گئے ہیں جن کے نتائج آنا باقی ہیں۔دوسری جانب تھرپارکر سے اقلیتوں کی مخصوص نشست پر منتخب
رکن سندھ اسمبلی رانا ہمیر سنگھ میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔چند روز قبل جماعت اسلامی کے رکن صوبائی اسمبلی عبدالرشید نے مٹھی میں وینٹی لیٹر روم کا افتتاح کیا تھا۔اس موقع پر رانا ہمیر سنگھ اور رکن قومی اسمبلی مہیش ملانی اور دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ایم پی اے عبدالرشید میں کورونا کی تصدیق کے بعد میڈیکل ٹیم نے تھرپارکر سے 26 لوگوں کے نمونے ٹیسٹ کے لیے تھے جن میں رانا ہمیر سنگھ بھی شامل تھے۔سندھ سے جماعت اسلامی کے رکن صوبائی اسمبلی سید عبدالرشید میں 24 اپریل کو کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔سید عبدالرشید لیاری سے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس-108 سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کورونا وائرس کا شکار ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میں کورونا وائرس کے دوران اپنی ٹیم کے ہمراہ سماجی سرگرمیوں میں مصروف تھا اور ڈاکٹرز کی ہدایت پر میں نے کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرایا اور مجھ میں وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔انہوںنے کہاکہ میں فوری طور پر ہوم آئسولیشن میں آ گیا ہوں، فی الحال کسی قسم کی علامات ظاہر نہیں ہوئیں اور دو تین دن آئسولیش میں رہنے کے بعد میں ٹیسٹ دوبارہ کرواؤں گا۔