واشنگٹن (این این آئی )امریکا میں کورونا وائرس سے ایک اور پاکستانی کا انتقال ہوگیا۔ پرویز اقبال کا تعلق ہزارہ سے تھا۔ وہ امریکا کی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں ڈیپارٹمنٹ اسٹور کے مالک تھے۔میڈیارپورٹس کے
مطابق پرویز اقبال کی نماز جنازہ مقامی مسجد میں ادا کی گئی۔ جس کے بعد فاریسٹ لان قبرستان میں انہیں سپردخاک کردیا گیا۔ تدفین میں لوگوں نے ماسک پہن کر شرکت کی، شرکاء نے سماجی فاصلے کے اصول پر عمل کیا۔