اسلام آباد(این این آئی) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے بہار 2020سمسٹر میں پیش کئے گئے ایم اے/ایم ایس سی/ایم ایڈ/پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ ٗ بی ایس ٗ بی بی اے/بی ایڈ/ای ڈی ٗ بی اے(Rename as Associate Degree)اور سرٹیفکیٹ کورس کے داخلہ فیس جمع کروانے کے لئے اہم ہدایات اپنی ویب سائٹ پر جاری کردی ہیں۔ وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے کرونا وائرس اور لاک ڈائون کی
صورتحال کے پیش نظر اُن طلبہ کی سہولت کے لئے جو سمسٹر کی ساری فیس یکمشت جمع نہیں کراسکتے ہیں ٗ اُن کی آسانی کے لئے داخلہ فیس کو دو اقساط میں جمع کرانے کی منظوری یونیورسٹی کے اکیڈمک بورڈ سے حاصل کرچکے ہیں۔داخلہ فیس کی پہلی قسط5۔جون تک جبکہ دوسری قسط 17۔جولائی 2020ء تک جمع کرائی جاسکتی ہے۔اس سہولت کو حاصل کرنے کے لئے طلبہ کو آن لائن نیا چالان نکالنا پڑے گا جس کا طریقہ کار یونیورسٹی ویب سائٹ پر دیا گیا ہے ٗ کسی بھی مشکل صورت میں داخلے کے امیدوار یونیورسٹی کے علاقائی دفاتر میں رابطہ کرسکتے ہیں۔یاد رہے کہ یہ داخلہ قطعاً عارضی اور مکمل فیس جمع کروانے کے ساتھ مشروط ہوگا ٗ اگر طالب علم دوسری قسط مقررہ تاریخ تک جمع نہیں کراتا تو یونیورسٹی کو اختیار حاصل ہے کہ وہ اس کی فیس ضبط /داخلہ منسوخ کردے۔داخلہ فیس بذریعہ چالان UBL,MCB,ABLاور FWBLکی کسی بھی برانچ میں جمع کرواسکتے ہیں۔فیس ABLکی Appکے ذریعے آن لائن بھی جمع کروائی جاسکتی ہے۔داخلے کے خواہشمند امیدواروں کو بینک میں فیس جمع کروانے میں کسی مشکل کی صورت میں بذریعہ کراس چیک بنام “AIOU”بھی فیس جمع کروائی جاسکتی ہے۔اس صورت میں طلبہ کو چیک کی دوسری طرف اپنا نام ٗ والد کا نام ٗ رجسٹریشن نمبر ٗ پروگرام اور چالان نمبر لازمی درج کرنا چاہئیے۔