اتوار‬‮ ، 16 مارچ‬‮ 2025 

شہباز گل نے سندھ میں کورونا انفیشکن ریٹ کم ہونے کے دعوے پر سوال اٹھادیا

datetime 29  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے کورونا وائرس کے کیسز کی شرح کم ہونے کے بیان پر شدید تنقید کی ہے۔ایک بیان میں شہباز گل نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سے بہت مؤدبانہ گزارش ہے کہ مجموعی ٹیسٹ میں سے مثبت  آنے والوں کی شرح کم از کم چند ہفتے کے اعدادو شمار پر جانچی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 4 دن کے ڈیٹا پر کہہ دینا کہ یہ شرح 12 سے

کم ہو کر 8 پر آ گئی ہے، یہ درست نہیں ہے، ویسے پورے ملک میں یہ پہلے ہی 8 فیصد تھی جبکہ دوسرے ملکوں میں یہ 10 فیصد ہے۔خیال رہے کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبے میں کورونا انفیکشن ریٹ 11 اور 12 سے کم ہوکر 8.15 فیصد ہوا ہے جو اچھی بات ہے۔صوبے میں کورونا کیسز میں اضافہ ہورہا ہے اور اب تک 92 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 5291 ہے۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…