اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بیٹے کے مبینہ قاتل کو ضمانت ملنے پر خاتون نے سپریم کور ٹ کے باہر دھرنا دیدیا ، انصاف کے بغیر گھر واپس نہیں جائوں گی ۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ کےوالدہ نے بیٹےعدنان کے مبینہ قاتل کو ضمانت ملنے کے بعد دھرنا دیدیا اور کہا جب تک اسے انصاف نہیں ملتا وہ یہاں سے نہیں جائیں گی ۔ خاتون نے تفتیشی افسر پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ افسر ساڑھے 4لاکھ روپے لے کر عدالت میں جھوٹ بولا ہے ، ملزمانت نے ہمیں پیسے دے کر صلح کرنے کی آفر دی لیکن ہم نے صلح نہیں کی ۔
تفتیشی نے میرے بیٹے کے قتل کا سودا کیا ہے لیکن میں یہاں دھرنا دے کر اس وقت تک بیٹھی رہوں گی جب تک میرے بیٹے کے قاتلوں کو سزا نہیں سنائی جاتی ۔ والدہ کا کہنا تھا کہ ملزم جہانگیر نے دوست روحیل کیساتھ مل کر میرے بیٹے عدنان کوگزشتہ سال 22اگست کو قتل کیا تھا ۔ خاتون سپریم کورٹ کے باہر انصاف کیلئے دہائیاں دیتے ہوئے رو پڑیں اور کہا ہے کہ جب تک میں بیٹے کے قاتلوں کو سزا نہیں دلوالیتی یہاں سے نہیں اٹھوں گی ۔جبکہ اس کیس میں ایک ملزم گلزار تاحا ل جیل میں ہے ۔