اسلام آباد (این این آئی)وفاقی کابینہ نے چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں کی امداد کی اسکیم کی منظوری دے دی۔ ذرائع کے مطابق اسکیم کے تحت چھوٹے کاروباروں کو بجلی بل میں ریلیف دی جائے گی ،چینی بحران انکوائری کمیشن کو تین ہفتے کی مہلت دے دی گئی ۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک کی معاشی و سیاسی صورتحال پر بھی غور کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت چھوٹے
کاروباری حضرات کیلئے 3 ماہ تک بجلی کا بل معاف کرے گی۔ذرائع کے مطابق کابینہ نے لمیٹڈ کمپنیوں میں ڈائریکٹرزکی خالی اسامیوں پر نامزدگیوں کی منظوری دے دی،وفاقی کابینہ کو کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے اقدامات پر مفصل بریفنگ دی گئی ،کابینہ نے وائرس پر قائم قومی تعاون کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کر دی،کابینہ نے وائرس پر قائم قومی تعاون کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کر دی،کورونا سے متاثر صحافیوں اور صحافتی اداروں کی مالی امداد کے پیکیج کی منظوری دی گئی