جمعہ‬‮ ، 10 اکتوبر‬‮ 2025 

’’ دوسروں کو نصیحت،خود میاں فصیحت‘‘ وفاقی حکومت کی آنکھوں میں دھول جھونک کر ڈائریکٹر ایڈمن نے اپنی اہلیہ کو غیر قانونی طور پر گریڈ 17پر ریگولر کر ا لیا،سینکڑوں ٹیچرز مستقلی کیلئے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور

datetime 28  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)’’ دوسروں کو نصیحت،خود میاں فصیحت‘‘،وفاقی نظامت تعلیمات کے ڈائریکٹر ایڈمن ثاقب شہاب نے مریم نواز شریف کے شروع کئے گئے منصوبے ایجوکیشن ریفارم پروگرام میں کنٹریکٹ پربطور مونٹیسوری ٹیچر بھرتی کرائی گئی اپنی اہلیہ عاصمہ منو رکو غیر قانونی طورپر گریڈ 17کی سیکنڈری سکول ٹیچرکی پوسٹ پر ریگولرائز کرالیا ۔عاصمہ منورکے آن لائن کو دستیاب ڈیکارڈ کے مطابق

ثاقب شہاب کی سفارش پر سابق دور حکومت میں وفاقی دارلحکومت میں شروع کیئے گئے ایجوکیشن ریفارم پروگرام میں کنٹریکٹ پر بطور منٹیسوری ٹیچر اپنے کیریئر کا آغاز کیا ۔اس وقت کی وزارت تعلیم میں بطور اسسٹنٹ ایجوکیشن ایڈوائزر تعینات ثاقب شہاب نے اپنی اہلیہ کو تین مختلف اداروں میں شفل کرواتے ہوئے حکام کی آنکھوں میں دھول جھونک دی ۔جس کے بعد انہوں نے اپنی اہلیہ اسلام آباد ماڈل سکول فار گرلز (IV)سوہان میں بطور ایس ایس ٹی ٹیچر تعینات کروا لیا ۔واضح رہے وفاقی نظامت تعلیمات کے زیر انتظام چلنے والے تعلیمی اداروں میں اس وقت سینکڑوں کی تعداد میں ڈیلی ویجز و کنٹریکٹ اساتذہ عرصہ دراز سے اپنی ملازمتوں کی مستقلی سمیت تنخواہوں کیلئے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔ایسے میں جب ایک طرف سینکڑوں میرٹ پر پوار اترنے والے اساتذہ کرام جن میں خواتین اساتذہ کی ایک بڑی تعداد شامل ہے اپنی جائز قانونی حق سے محروم ہیں ،وہیں دوسری طرف ایف ڈی ای میں بطور ڈائریکٹر ایڈمن تعینات ثاقب شہاب کی طرف سے اپنی کنٹریکچوئل ملازم اہلیہ کو انتہائی قلیل عرصہ میں جعل سازی سے مونیٹیسوری ٹیچر سے ڈائریکٹ ایس ایس ٹی ریگولرائز کروا لینا ادارے کی میرٹ اور شفافیت کے دعووں کی کلی کھولنے کیلئے کافی ہے ۔آن لائن کے ذرائع اس امر کی تصدیق کرتے ہیں کہ ڈائریکٹر ایڈمن ایف ڈی ای ثاقب شہاب ادارے میں بطور قائم مقام تعینات ڈائریکٹر جنرل تعینات عمیر احمد کے کافی قریب گردانے جاتے ہیں،اور اسی تعلق کو استعمال کرتے ہوئے انہوں نے سینکڑوں اہل امیدواروں کے حق پر ڈاکہ ڈالتے ہوئے اپنی اہلیہ کو بطور سیکنڈری سکول ٹیچر (گریڈ 17)کی پوسٹ پر ریگولرائز کروالیا ہے ۔۔۔توصیف

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اوساکا۔ایکسپو


میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…