اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)قصور میں زنگر برگر سے انسانی انگلی نکل آئی ، کھانے والے کی حالت غیر ہو گئی ۔ تفصیلات کے مطابق ملک نفیس کالونی کے رہائشی شہری شہروز نے ایک دوکان سے زنگر برگر خریدا ، وہ برگر کھانے لگا تو اسے منہ میں کوئی سخت چیز محسوس ہوئی جب اس نے نکال کر دیکھ تو وہ انسانی انگلی تھی جس کا ناخن بھی واضح ہو رہا تھا ۔ شہری نے جب انسانی انگلی دیکھی تو اس کی حالت غیر ہو گئی اور الٹیاں کرنا شروع ہو گیا ۔ شہری نے بتایا کہ
میں برگر کا بائیٹ لے کر اسے چھپانے لگا جب دیکھا کوئی سخت چیز منہ ہے جو ٹوٹ نہیں رہی تو نکال کر دیکھا تو وہ انسانی انگلی تھی جسے دیکھنے کے بعد میرا ہوش اڑھ گیا اور حالت غیر ہو گئی ، الٹیاں شروع ہو گئی ۔ بعدازاں اسے ڈی ایچ کیو ریفر کر دیا گیا۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے متعلقہ دکان کی شکایت پر وہاں کا دورہ کیا اور سیمپل اکٹھے کر کے فرانزاک کیلئے بجھوا دیئے گئے ۔ شہری نے دوکان والے کیخلاف قانونی کاروائی کرنے کیلئے درخواست بھی جمع کروائی ہے ۔