پیر‬‮ ، 15 دسمبر‬‮ 2025 

’’چینکی کمیونسٹ پارٹی کا سربراہ ن لیگ شہباز شریف کے نام خط ‘‘ خط کا متن کیا ہے ، شہباز شریف کیلئے کیا پیغام دیا گیا ؟ جانئے

datetime 28  اپریل‬‮  2020 |

لاہور( این این آئی)چین کی کمیونسٹ پارٹی کی جانب سے پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کو تہنیتی خط ارسال کیا گیا ہے ۔چین کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ نے تین صفحات پر مبنی خط ارسال کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کورونا کے خلاف جنگ میں چین کی حمایت اور یکجہتی کے اظہار پر شہبازشریف اور مسلم لیگ (ن)کے مشکور ہیں۔

خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ کورونا نے تمام ممالک میں عوام کی صحت وسلامتی کو خطرات سے دوچار کردیا ہے،کورونا کے خلاف جنگ میں پاکستانی معاشرے کے مختلف طبقات نے چین کی حمایت کی،چین کی حمایت میں پاکستانی معاشرے کی طرف سے دل چھو لینے والے واقعات سامنے آئے ۔ خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ پارٹی کے جنرل سیکرٹری ژی جن پنگ کی قیادت اور ذاتی نگرانی میں وبا ء کی روک تھام کی صلاحیت اور رفتار مزید بڑھائی ہے ،چین کی معیشت اور معاشرہ معمول پر واپس آرہے ہیں، زندگی اور پیداوار تیزی سے بحال ہورہی ہے ،اس عمل میں حفاظت اور بچائوکے اقدامات مستقل بنیادوں پر لاگو کئے گئے ہیں ،بنی نوع انسان کے لئے مشترکہ مستقبل کی سوچ کے تحت چین نے ہمیشہ کھلا، شفاف اور ذمہ دارانہ اندازاپنایا ہے ۔ خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ ناسی سوچ کے تحت عالمی ادارہ صحت اورعالمی برادری کو بروقت معلومات فراہم کیں، اپنی استعداد کے مطابق ممالک کی مدد کی اور وائرس کے خاتمے کے لئے وسیع تعاون کیا ،چین پاکستان مسلم لیگ (ن)سمیت دنیا بھر کی سیاسی جماعتوں کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہے ،ہم کورونا وباء کے انسداد کے لئے اپنا تجربہ بانٹیں گے اور تعاون پر مبنی اقدامات کرتے رہیں گے ۔ خط کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ کورونا کے خلاف پوری عالمی برادری کو متحد ہوکر کام کرنا ہوگا ،عالمی صحت مند معاشرے کے قیام کے لئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ سب سلامتی وخوشحالی سے ہمکنار ہوں۔پاکستان مسلم لیگ (ن)پاکستان کی ایک اہم سیاسی قوت ہے، پاکستان مسلم لیگ (ن) نے نے چین پاکستان سدابہار سٹرٹیجک اینڈ کوآپریٹو پارٹنرشپ کو فروغ دینے میں گراںقدرکام کیا ہے ۔سی پی سی روابط اور تعاون کو مزید گہرا کرنے کے لئے تیار ہے ، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ساتھ پارٹی کی سطح پر تعاون کا فروغ چاہتے ہیں ، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ساتھ نیو ٹائپ پارٹی ٹو پارٹی تعلقات استوار کرنے کے خواہاں ہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…