ہفتہ‬‮ ، 21 جون‬‮ 2025 

دنیا کا وہ واحد اسلامی ملک جہاں ابھی تک کوئی کرونا مریض سامنے نہیں آیا ، اس ملک کی سرحدبھی چین سے ملتی ہیں ، بے حیائی ، رقص ، شراب نوشی اور جواء بازی میں بے حیاء ملکوں سے یہ بھی پیچھے نہیں  علمائے کرام سے فتوے لے کر عوام کو کہا گیا کہ آپ قوت مدافعت کیلئے اس سال روزہ نہ رکھیں  شریعت کی صریحاً خلاف ورزی کے باوجود یہ اسلامی ملک وباء جیسے عذاب سے کیسے بچ گیا ؟

datetime 28  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر کالم نگار جاوید چوھردی اپنے کالم ’’ہم بے حیاء لوگوں کے لیے‘‘ میں لکھتے ہیں کہ ۔۔۔۔انسانوں کو اسے کنٹرول کرنے کے لیے دعا کے ساتھ ساتھ دوا بھی کرنی پڑتی ہے‘ مجھے یقین ہے میری اس دلیل کے جواب میں کہا جائے گا چینی صدر نے مسلمان امام سے دعا کرائی تھی اور اندلس کے شہروں سیویا‘ غرناطہ اور قرطبہ میں بھی پانچ سو سال بعد اذان گونجی تھی اور اٹلی کے

کلیساؤں میں بھی تلاوت کرائی گئی تھی لیکن یہاں پر سوال پیدا ہوتا ہے اللہ تعالیٰ نے پھر یہ دعا سب سے پہلے چین میں کیوں قبول کر لی؟ اور ساری اسلامی دنیا تادم تحریر اس قبولیت سے کیوں محروم ہے؟ کیا ہم چین سے زیادہ بے حیاء اور ملاوٹی ہیں اور کیا ہم کیرالہ سے زیادہ بے باکی سے ناچتے ہیں؟۔ہم اب ایمان اور حیاء کی طرف بھی آتے ہیں‘ سعودی عرب‘ ایران‘ شام‘ عراق اور ترکی مسلمانوں کے مقدس ملک ہیں‘ سعودی عرب اور ایران میں پردہ بھی لازم ہے‘شراب‘جواء اور زنا پر بھی پابندی ہے اور ان دونوں ملکوں میں ناچ گانے کی محفلیں بھی نہیں ہوتیں‘ دونوں ملکوں میں سرکاری سطح پر پانچ وقت نماز کی پابندی بھی کرائی جاتی ہے لیکن کرونا نے ان دونوں ملکوں کا کیا حشر کر دیا؟ آپ شام‘ عراق اور ترکی کے حالات بھی دیکھ لیجیے‘ یہ پانچوں ملک ہر لحاظ سے ہم سے بہتر ہیں لیکن یہ اس کے باوجود کرونا کاشکار ہوئے اور ابھی تک اس سے نکل نہیں پا رہے۔آپ یہ جان کر بھی حیران ہوں گے تاجکستان واحد اسلامی ملک ہے جس میں ابھی تک کرونا کا کوئی مریض سامنے نہیں آیا جب کہ اس کی سرحد چین سے ملی ہوئی ہے‘ یہ ملک بھی بے حیائی‘ رقص وسرود‘ شراب نوشی اور جواء بازی میں بے حیاء ملکوں سے پیچھے نہیں‘ یہ دنیا کا واحد اسلامی ملک ہے جس نے صرف مسجدیں بند نہیں کیں بلکہ اپنے شہریوں کو روزہ رکھنے سے بھی روک دیا‘ حکومت نے علماء کرام سے فتوے حاصل کر کے عوام کو کہہ دیا ہے آپ قوت مدافعت مضبوط رکھنے کے لیے اس سال روزہ نہ رکھیں‘ کفارہ ادا کردیں لہٰذا آپ دیکھ لیں شریعت کی صریحاً خلاف ورزی کے باوجود یہ اسلامی ملک وبا جیسے عذاب سے محفوظ ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوژن


وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…