سجاول (این این آئی)طویل لاک ڈاون کے باعث بے روزگار ہونے والا محنت کش بھوک سے تنگ آ کر بازار میں اپنے بچے فروخت کرنے پہنچ گیا۔سندھ کے ضلع سجاول کی حق آباد کالونی کا رہائشی پنہوں ملاح آنسو سے بھری آنکھوں کیساتھ اپنے 4 بچوں کو ٹھیلے پر بٹھا کر بازار میں بچے فروخت کرنے کی صدا لگا رہا ہے۔پنہوں ملاح نے بتایاکہ وہ مسافر بسوں اور دیگر گاڑیوں میں پکوڑے فروخت کر کے اپنا گزر بسر کرتا تھا
لیکن لاک ڈائون نے اس سے روزگار چھین لیا۔پنہوں ملاح نے بتایاکہ لاک ڈائون کی وجہ سے بے روزگار ہونے کے باوجود کسی نے اس کی کوئی مدد نہیں کی اور نہ ہی اسے حکومت کی جانب سے راشن ملا ہے۔پنہوں ملاح نے کہاکہ وہ اپنے بچوں کو بھوک سے بلکتا نہیں دیکھ سکتا، اس لیے بچے فروخت کر رہا ہے تاکہ کسی صاحبِ ثروت شخص کے پاس جا کر یہ بچے 2 وقت پیٹ بھر کر کھا تو سکیں گے۔