پشاور(این این آئی) شور مچانے پر کمسن بھتیجی کو قتل کرنے والے چچا کو گرفتار کرلیا گیا۔میڈیار پورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے پشاورکے علاقے تہکال میں ایک واقعہ پیش آیا جہاں چچا نے شور مچانے پر گھر کی بالائی منزل سے
فائرنگ کردی تھی جس سے اس کی بھتیجی 7 سالہ عیشاہ کو گولی لگی اور وہ جاں بحق ہوگئی۔پولیس نے بچی کے قاتل چچا کو لنڈی کوتل سے گرفتار کرلیا ہے۔پولیس کے مطابق واردات کے بعد سفاک قاتل گھر چھوڑ کر فرار ہوگیا تھا جسے سرچ آپریشن کرکے گرفتار کیا گیا۔