اسلام آباد(این این آئی)عالمی شہرت یافتہ اردو پنجابی سنجیدہ و مزاح گو شاعر ادیب دانشور محقق مفکر انور مسعود کی اہلیہ پروفیسر صدیقہ انور صاحبہ اسلام آباد میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں۔ انکی نماز جنازہ اسلام آباد میں ڈی ایچ اے 2 ، سیکٹر جی ، سٹریٹ نمبر 11 اے، جامع مسجد نور میں ادا کی گئی۔ان کی عمر 85 برس تھی ۔وہ اردو ، فارسی ادب کی استاد تھیں ۔